Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹیکس ایکوا لائنز ٹی 1 لائٹ اسمارٹ فون لانچ

انٹیکس ٹیکنالوجیز کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فون ایکوا لائنز ٹی 1 لائٹ اسمارٹ فون متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 64 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 2200 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اسکا اسٹینڈ بائی ٹائم 10 روز ہے۔ کنیکٹیویٹی کیلئے اسمارٹ فون میں فور جی ، وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 3899 ہندوستانی روپے ہے اور اسے نیلے ، گرے اور چمپئینگ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سام سنگ گیلیکسی ایس 9 کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں

شیئر: