Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میک اپ کے بدلتے انداز

ایک وقت تھا جب خواتین گہرے میک اپ کو پسند کرتی تھیں اور آنکھوں ، گالوں اور ہونٹوں پر سرخ رنگ کی بھرمار نظر آتی تھی لیکن اب ہر طرح کے لباس  کے ساتھ اورہر طرح  کی تقریب میں ہلکے میک اپ کو پسند کیا جاتا ہے . لازم نہیں کہ آپ کا لباس شوخ گلابی رنگ کا ہے تو  آئی میک اپ ، بلش اور لپ اسٹک بھی گلابی ہو .  گہرے رنگ کے ملبوسات کے ساتھ  آپ ہلکا سا  نفیس میک اپ با آسانی کر سکتی ہیں . 
اچھا فاؤنڈیشن میک اپ کی بنیاد ہے  . جلد کی مناسبت سے فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں . فاؤنڈیشن جتنا  ہموار اورجاذب نظر ہوگا  بقیہ میک اپ  بھی اتنا ہی خوبصورت نظر آئے گا  . فاؤنڈیشن کی طرح  کنسیلر کا انتخاب بھی جلد کی مناسبت سے کریں .  چہرے کے  خدوخال کو ہائی لائٹ کرنے کے لئے اگر آپ ہلکے کتھئی  شیڈ  کا ہائی لائٹر استعمال  کریں تو زیادہ مناسب ہوگا  . بلش آن   چہرے پر ایسے لگائیں اس کا دھیما رنگ واضح  ہو لیکن گال سرخ نہ ہوں  . ہلکے گلابی رنگ کی لپ اسٹک بہت خوبصورت تاثر دیتی ہے   اور لپ اسٹک کے اس شیڈ  کو مختلف ملبوسات کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے .  جب باقی تمام چہرے کا میک اپ ہلکا  اور سادہ ہو تو  آپ آئی شیڈ  گہرے رنگ کا استعمال کر سکتی ہیں .  اس ضمن میں کتھئی اور سیاہ  رنگ کا امتزاج  بہت خوبصورت تاثر دے  گا . 
یہ بھی پڑھیں :بہترین قدرتی فیس ماسک

شیئر: