Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقی صدر جیکب زوما نے استعفیٰ دیدیا

کیپ ٹائون۔۔۔ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنے ایک نشریاتی خطاب میں کہا کہ وہ حکمران پارٹی افریقی نیشنل کانگریس کی سربراہی سے بھی الگ ہورہے ہیں۔  75 سالہ جیکب زوما حالیہ عرصے میں کئی بڑے اسکینڈلز کی زد میں آئے ہیں اور ان پر اپنی ہی پارٹی کی طرف سے دباؤ بڑھ گیا تھا کہ وہ مستعفی ہوجائیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے فیصلوں سے متفق نہیں لیکن ملک کی بہتری کی خاطر وہ صدراتی منصب چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے2009 ء میں صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ جیکب زوما کی جگہ جنوبی افریقہ کا نیا صدر سابق بزنس مین سِیرِل رامافوسا کو بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ترکی سے تعلقات کی خرابی امریکہ کے لیے نقصان دہ ہو گی،یلدرم

شیئر: