Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سولہ میگا پکسل بیک کیمرے کے ساتھ سیلیکون یونیک اسمارٹ فون لانچ‎

سیلیکون موبائل کمپنی کی جانب سے سیلیکون یونیک اسمارٹ فون متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، گلاس پروٹیکشن ، کاڈ کور پروسیسر ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 3 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور مون لائٹ فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں فور جی ، وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 2700 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 8999 ہندوستانی روپے ہے.
یہ بھی پڑھیں:سال 2018 میں اسمارٹ فون کی فروخت میں کمی واقع ہوگی

شیئر: