Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹو جی 6 سیریز کی تفصیلات لیک‎

موٹورولا کمپنی جی 6 سیریز کو جلد متعارف کروانے جا رہی ہے۔ سیریز میں جی 6 پلے ، جی 6 اور جی 6 پلس اسمارٹ فون متعارف کروائے جائیں گے ۔ ‏موٹو جی 6 میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر ، 3000 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری ، ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ اور این ایف سی چپ دی جائے گی۔ ‏موٹو جی 6 پلے میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 430 پروسیسر اور 4000 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ موٹو جی 6 پلس میں 5.93 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور 3250 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائیگی۔ تینوں اسمارٹ فونز میں فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ اسمارٹ فونز کو رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں متعارف کروایا جائے گا ۔ جی 6 پلے کی قیمت 12000 ہندوستانی روپے ، جی 6 کی قیمت 15000 جبکہ جی 6 پلس کی قیمت 17000 ہندوستانی روپے ہوگی.
اسے بھی پڑھیں :وییو کمپنی نے 65 انچ اور 75 انچ کے دو ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کروا دئیے

شیئر: