Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئس لینڈکا گھوڑا جو قہقہے بھی لگاتا ہے

 بلاسکوگا گائیڈ، آئس لینڈ.....  ایک مقامی درسگاہ میں تدریس کا کام انجام دینے والے شخص براگی کی حیرت کی انتہا کوئی نہ رہی جب انہوں نے علاقے میں پائے جانے والے طرح طرح  کے گھوڑوںکی تصاویر اتارنے کا فیصلہ کیااور اس کے لئے ایسی جگہ پہنچے  جہاں بہت سارے گھوڑے موجود تھے۔ وہ گھوڑوں کا گروپ فوٹو لینا چاہتے تھے مگر گھوڑوں کی بھیڑ  میں  ایسا گھوڑا بھی انہیں نظرآیا جو تمام گھوڑوں سے مختلف تھا۔ براگی نے  پہلے تو بیحد حیرت سے اس گھوڑے کے مضحکہ خیز انداز   میں اس طرح کھڑے دیکھا جیسے لوگ مزاحیہ اداکاروں کو انکی حرکات و سکنات سے قبل دیکھتے ہیں۔ کچھ دیر میں یقین ہوگیا کہ یہ گھوڑا تمام گھوڑوں سے عجیب و غریب ہے کیونکہ اس کے چہرے سے ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ دل ہی دل میں خوش ہے ، مسکرا رہا ہے او ردیکھتے ہی د یکھتے اس نے زور دار قہقہہ لگایا اور کافی دیر تک اسکے قہقہوں کی گونج چاروں جانب پھیلی رہی۔ 56سالہ براگی نے  موقع کی تصاویر اتار کر نیٹ پر جاری کردیں جسے دیکھ کر لوگ لطف اندوز بھی ہورہے ہیں اور گھوڑے کی فطرت کے بارے میں طرح طرح کی باتیں سوچ اور کہہ رہے ہیں۔ جن دوسرے لوگوں نے اس گھوڑے کو دیکھا انکا کہناتھا کہ اسکے ہنسنے او رزور دار قہقہے لگانے کا انداز کچھ ایسا تھا جیسے وہ اپنے آس پاس موجود دوسرے گھوڑوں کا مذاق اڑا رہا ہو۔ براگی کاکہناہے کہ اسے گھوڑوں کی فوٹو گرافی میں کافی مزا آتا ہے مگر ایسا گھوڑا انہوں نے اس سے قبل کبھی نہیں دیکھاتھا۔

شیئر: