Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے میدان جنگ کیلئے جیپ نما بگھی تیار کرلی

نیویارک..... امریکی محکمہ دفاع  جو آئے دن نت نئے جنگی سازوسامان تیار کرتا اور ان پر تجربے کرتا رہتا ہے ایک بار پھر مختلف تجربات کے بعدجیپ کی شکل کی عجیب و غریب بگھی تیار کرلی ہے۔ جو گوناگوں خصوصیات کی حامل ہے۔ محکمہ دفاع کے سائنسدان اور انجینیئر اس جیپ نما بگھی کو  خودکار فوجی گاڑی قرار دے رہے ہیں۔تکنیکی اعتبارسے اسے پولارس ایم آر زیڈ آر ایکس کانام دیا گیا ہے اور بظاہر اور زیادہ تر بغیر کسی ڈرائیور کے چلنے والی یہ گاڑی کبھی کبھار کوئی ڈرائیور بھی چلا سکتا ہے۔ سب سے بڑی خصوصیات اسکی یہ ہے کہ میدان جنگ کے دشوار گزاراور ٹیڑھے میڑھے راستوں پر بھی یہ کم از کم ایک ہزار پائونڈ وزنی سازوسامان لیکر چل سکتی ہے۔ فوج اب اس پر مزید تجربات کررہی ہے۔بعض فوجی ماہرین اسے نئے قسم کا ونگ مین بتا رہے ہیں جو ایک قسم کا روبوٹ’’ قاتل‘‘ ہے۔ تمام تجربات مکمل ہونے کے بعدجب اس کی عملی آزمائش میدان جنگ میں ہوگی تویقینی طور پر یہ بگھی توپخانہ یونٹ اور اسپیشل فورسز کی یونٹ  کے لئے بیحد کارگر اور موثر ثابت ہوگی۔ اسے تیار کرنے والے ادارے کے جنرل مینجر جان والسن کا کہناہے کہ انکی کمپنی بالواسطہ طور پر امریکی محکمہ دفاع اور امریکی حکومت کے آرڈر پر یہ سب تیار کرتی ہے۔ یہ بگھی ایم آر زیڈ آر ایکس مشن کا حصہ ہے اور اسے 2مختلف کمپنیو ںکے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جن میں سے ایک پولارس ایم آر زیڈ آر ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے اور دوسرے کو نیا سسٹمز کہا جاتا ہے۔ نیا سسٹمز پٹسبرگ کی ایک روبوٹ کمپنی کا اختصاص ہے اور  امریکہ کی مختلف فوجی گاڑیو ںکی تیاری میں اسکا بڑا حصہ ہوتا ہے۔ خیال ہے کہ جب یہ پوری طرح تیار ہوجائیگی تو امریکہ کے علاوہ 25دوسرے اتحادی ممالک بھی اسے استعمال کرینگے۔ اسکے اوپر 50کیلیبر کی مشین گن لگی ہوئی ہے۔

شیئر: