Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تریپورہ اسمبلی انتخابات : 74فیصد ووٹ ڈالے گئے

    نئی دہلی۔۔۔۔۔تریپورہ میں ہونیوالے اسمبلی انتخابات میں 74فیصد ووٹ ڈالے گئے جو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 17فیصد کم رہے۔اسمبلی کی تمام 60نشستوں پر ووٹنگ ہوئی ۔ چاریلام اسمبلی حلقے میں پچھلے ہفتے سی پی ایم کے امیدوار رامیندر نرائن دوبے ورما کی موت ہوجانے سے وہاں ووٹنگ ملتوی کردی گئی۔ اس حلقے میں 12مارچ کو ووٹ ڈالے جائیںگے۔تری پورہ کے وزیر اعلیٰ مانک سرکارنے پولنگ بوتھ  آکر ووٹ ڈالنے کے بعدوہاں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔واضح ہو کہ گزشتہ 20سال سے مسلسل چوتھی مرتبہ وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے ملک کے سب سے غریب مانک سرکار ہیں ۔انتخابی حلف نامے کے مطابق مانک سرکار کے پاس نقد1520روپے ہیں جبکہ جائداد کی قیمت لگ بھگ 33لاکھ کے قریب بتائی گئی۔انہوں نے غیر متنازعہ اورسادگی سے زندگی گزار ی آج تک ان کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ دائر نہیں ہوا۔ان کی یہی خوبیاں سیاست کی دنیا میںکرشمہ دکھاتی ہیں۔

شیئر: