Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ٹوٹکے‎

کریم یا ملائی کو کھٹا ہونے سے بچانے کے لیے اس میں تھوڑی سی چینی ملا کر ٹھنڈی جگہ پر رکھیں  . 
وہ افراد جن  کے پاوں میں پسینہ بہت آتا ہے وہ جوتے پہننے سے پہلے پاؤں کے تلوں پر پھٹکڑی پیس کر لگا لیں  . پاؤں میں پسینہ نہیں آئے گا .
جس پانی میں انڈا ابالا جائے اس پانی کو ٹھنڈا کر کے پودوں میں ڈالا جائے تو پودے تیزی سے بڑھتے ہیں .
چاولوں کے ڈبے کے پیندے میں نیم کے سوکھے پتے رکھ دیں . ڈبے  میں کیڑے مکوڑے داخل نہیں ہونگے .
ٹماٹر کے سروں پر تھوڑا سا موم لگا کر رکھ دیں تو ٹماٹرکئی دن تک تر و تازہ رہیں گے .
 عام طور پر شیشے کے گلاس  ایک  دوسرے کے اندر رکھنے سے چپک جاتے ہیں ایسی صورت میں گلاس کے اندر  برف یا  برف کا پانی ڈالیں  اور باہر کے گلاس کو گرم پانی کے برتن میں ڈبوئیں تو گلاس علیحدہ ہوجائیں گے .
یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں ملبوسات کمپنی کے حجاب مراکز قائم

شیئر: