Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی تعلیمی بورڈ کا پردہ فاش، 7دھوکے باز گرفتار

لکھنؤ۔۔۔۔لکھنؤشہرکے اندرا نگر میں قائم جعلی تعلیمی بورڈکے صدر دفتر پر ایس ٹی ایف نے چھاپہ مار کر گروہ کے سرغنہ سمیت 7جعلسازوں کو گرفتار کرلیا۔ان کے قبضے سے نقلی مارک شیٹس، سرٹیفکیٹس ، پین کارڈ، چیک بک ، نقدی ، موبائل ، مہریں ، سم کارڈبرآمد کیں۔یوپی ایس ٹی ایف کو اطلاع ملی تھی کہ جعلساز گروپ نے آزاد اسکول ایجوکیشن بورڈ کے نام سے ویب سائٹ قائم کرکے ملک کی مختلف ریاستوں بہار، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، ہریانہ ، کرناٹک اور دہلی میں جعلی تعلیمی بورڈ کے دفاتر کھول رکھے ہیں۔یوپی میں 62تعلیمی ادارے اس بورڈ سے منظوری حاصل کرکے طلباء کو سرٹیفکیٹ جاری کررہے تھے۔ایس ٹی ایف نے بورڈ کے سرغنہ راجمن گوڑ کے علاوہ کنک رام شرما، سنیم شرما، نیرج شاہی ،جیتندرگوڑ، رادھے شیام، اور نیرج پرتاپ سنگھ کو گرفتارکیا اور فرضی بورڈ سے متعلق دستاویزات اور کار ضبط کرلی۔
مزید پڑھیں:- - - -  - دلت کی خود سوزی کیخلاف احتجاج،گاڑیاں نذر آتش

شیئر: