Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالش برسوں بعد بھی مقبول

پاکستانی فلموں کے نامور اداکار آغا طالش کے کردار آج بھی  مقبول ترین مانے جاتے ہیں۔ اداکار کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے مگر ان کے پیش کئے گئے کردار آج بھی مقبولیت رکھتے ہیں۔ طالش کا پورا نام 'آغا علی عباس قزلباش تھا ۔وہ طالش کےنام سے جانے جاتے تھے۔50 کی دہائی سے 90 کی دہائی تک فلم انڈسٹری میں نام بنانے والے اداکار آغا طالش نے لگ بھگ 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بہترین ڈائیلاگ ادائیگی  اور ہر کردار میں جان ڈال دینےوالے آغا طالش نے فلمی کرئیر کا آغاز 1947 میں ریلیز ہونےوالی پاکستانی فلم 'سرائے باہر سے کیا پھرایک کےبعد ایک فلم میں اداکاری کرتے ہوئے وہ شہرت کی بلندی پر پہنچ گئے۔ اداکارطالش 1998 کو دار فانی کوچ کرگئے تھے۔
 

شیئر: