Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نے پھر سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دیدی

پشاور... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے خلاف پارلیمنٹ کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے 300ارب کا جواب دینا ہے۔ اگر پارلیمنٹ کو نواز شریف کی چوری بچانے کے لئے استعمال کیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بہت موقع دیا۔ انہیں عدالت میں صفائی کا جتنا موقع ملا اتنا کسی شہری کو نہیں ملا پھر بھی سپریم کورٹ پر ساز ش کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے عدلیہ یا جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کبھی اپنی ذات کے لئے استعمال نہیں کیا۔ چیلنج کرتا ہو ایک گھنٹے کیا ایک منٹ بھی سرکاری ہیلی کاپٹر ذاتی مقصد کے لئے نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ کیاپنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر اور جہاز شریف فیملی کے لئے ٹیکسی کی طرح استعمال نہیں کئے جاتے رہے ۔ نیب اس کی بھی تحقیقات کرائے۔شریف خاندان نے حکومتی وسائل کو بے دردی سے استعمال کیا، اس کا حساب بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسے عوام پرخرچ کرنے چاہئیں۔ میں نہیں چاہتا کہ عوام کا پیسہ اپنے استعمال میں لاوں۔عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لئے بولیاں چل رہی ہیں۔ ایک سینیٹر کے بدلے40 کروڑ کی پیشکش کی جارہی ہے۔خیبر پختونخوا سے 6 سینیٹرز نامرد کئے ہیں۔ ہمارے تمام ارکان ساتھ کھڑے ہیں۔امید ہے سینیٹ انتخابات میں ہمارے سارے امیدوار کامیاب ہوں گے۔
 

شیئر: