Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کیخلاف نیب میں ریفرنس

راولپنڈی... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے رکن شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف قطر سے ایل این جی درآمد معاہدے میں مبینہ کرپشن سے متعلق ریفرنس نیب میں جمع کرادیا۔ شیخ رشید نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات کی۔ شیخ رشیدنے کیپٹن صفدر کے خلاف بھی نیب میں درخواست جمع کرائی ہے۔شیخ رشید نے درخواست میں کہا کہ ترقیاتی فنڈ کے نام پر کیپٹن صفدر کو 9 ارب روپے دئیے گئے۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بھی کیپٹن صفدر کو ترقیاتی فنڈز دینے کا نوٹس لیا۔ کیبنٹ ڈویڑن کو 4 خط بھی لکھے۔درخواست میں کہا گیا کہ کوششوں کے باوجود سیکرٹری خزانہ یا کیبنٹ ڈویژن نے جواب نہیں دیا ۔سیکرٹری خزانہ، کیبنٹ ڈویڑن اور کیپٹن صفدر سے فنڈز کاپوچھا جائے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ نیب کو ہلکی پھلکی موسیقی کرنی ہوگی پکا راگ نہیں گانا پڑےگا۔ نیب کا آدھا کام ہم نے کردیا اور آدھا چیف جسٹس کا حکم ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان جو مرضی کرلے قانون اور انصاف کا فیصلہ آئےگا ۔ آخری کیل ٹھونکیں گے اور تابوت نکلے گا۔
مزید پڑھیں:عوامی نمائندوں کو چور کہنا قابل قبول نہیں،شاہد خاقان

شیئر: