Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوازشریف آپ جیت گئے،مریم

  اسلام آباد... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف آپ جیت گئے ۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ انصاف کے اعلی ترین ادارے آپ کے خلاف فیصلے نہیں بلکہ آپکی سچائی کی گواہی اور موقف کے حق میں ثبوت پیش کر رہے ہیں۔منصفوں نے آج خود ان باتوں کی تائید کی جن باتوں پر نوازشریف کو توہین عدالت کا نوٹس دیا تھا۔ دریں اثناءن لیگ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی جمہوری تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان میں جمہوری اقدار کو سخت نقصان پہنچے گا۔ سیاسی جماعت سے اس کا سربراہ چننے کا حق چھین لیا گیا۔ ماضی میں بھی سیاسی جماعتوں سے ان کی قیادت چھیننے کی کوشش کی گئی ۔ ترجمان نے کہا کہ نواز شریف عوام کے حقیقی نمائندے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جنرل ایوب اور جنرل مشرف کا آمرانہ قانو ن بحال ہوگیا۔
مزید پڑھیں:پارٹی فیصلے نواز شریف ہی کرینگے،مریم اورنگزیب
 

شیئر: