Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی رعایت یکم مارچ کو ختم

دبئی: دبئی محکمہ ٹریفک نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو آگاہ کیا ہے کہ ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی رعایت یکم مارچ کو ختم ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں: دبئی: 8سالہ بچہ ایک دن کے لئے پولیس اہلکار بن گیا
 ڈرائیوروں کو چاہئے کہ رعایتی مہلت ختم ہونے سے پہلے اپنے پرانے جرمانے ادا کریں تاکہ انہیں رعایت سے فائدہ ہو۔ یکم مارچ کے بعد جرمانوں کی پوری رقم ادا کرنی ہوگی۔
مزید پڑھیں:دو لاکھ اماراتیوں کو غیر ملکیوں کی جگہ بھرتی کیا جائے گا
 محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ جرمانوں کی ادائیگی کے لئے رعایت کے اعلان کا مقصد ڈرائیورو ں کو سہولت فراہم کرنی ہے تاکہ وہ اپنے پرانے جرمانے ادا کرسکیں۔ جرمانے ادا کرنے کے خواہشمند تمام اسمارٹ ذرائع سے ادائیگی کرسکتے ہیں۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: