Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2018ءاقتصادی بہتری کا سال ہوگا، الجدعان

ریاض ...سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے توقع ظاہر کی ہے کہ زبردست سرکاری اخراجات اور ترغیباتی اسکیموں کی بدولت 2018ءکے دوران سعودی معیشت مسائل کے بھنو رسے نکل جائیگی۔ الجدعان نے ریاض میں ایک سیمینار کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2017ءکے دوران بجٹ خسارہ کم ہوا۔ تیل کے ماسوا برآمدات میں اضافہ ہوا۔ ہمیں امید ہے کہ آئندہ برسوں کے دوران بجٹ خسارہ مسلسل کم ہوگا۔ بین الاقوامی منڈیوں کے اتار چڑھاﺅ نے ثابت کردیا کہ اقتصادی اصلاحات سے متعلق سعود ی عرب کا پروگرام بجا و برحق ہے۔
 
 

شیئر: