Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور قائم ہوگا، مودی

لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں 2ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈورقائم کرنے کا اعلان کیا۔یہاں منعقدہ انویسٹرز سمٹ2018سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوپی میں ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور قائم کیا جائیگا۔ اس کے قیام کے بعد خصوصاً بندیل کھنڈ کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آگرہ ، علی گڑھ، لکھنؤ، کانپور اور جھانسی ہوتے ہوئے چتر کوٹ تک جانے والی دفاعی صنعتی گزرگاہ میں 20ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی امید ہے۔ اس سے ڈھائی لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔پرواز اسکیم کے تحت ملک کے 11شہروں میں ہوائی اڈے بنائے جارہے ہیں جن میں کشی نگر اور زِیور میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام جاری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ ہوائی چپل پہننے والے بھی ہوائی جہاز میں سفر کریں۔واضح ہو کہ گزشتہ سال اترپردیش میں فضائی مسافروں کی تعداد میں 30فیصد اضافہ ہوا ہے۔یوپی میں 90ہزار کلو میٹر طویل ریلوے نیٹ ورک ہے ۔مودی نے کہا کہ یوپی کو اکیسویں صدی میں ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ ٹرانسپورٹ کی سہولت سے تجارت میں اضافہ ہوگا۔ ملک کے کئی صنعتکاروں نے اترپردیش میں 4لاکھ 28ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بالی وڈ کنگ خان کے قائل ہوئے کینڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو

شیئر: