Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر فائرنگ،ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

  اسلام آباد... پاکستان نے کنٹرول لائن کے راولاکوٹ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلے حوالے کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہاکہ ضبط و تحمل کی اپیل کے باوجود ہند جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ ہندوستانی فوج اس سال اب تک کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر391 مرتبہ جنگ بندی خلاف ورزیاں کرچکی۔ترجمان نے کہاکہ شہری آبادی والے علاقوں کو دانستہ نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ انسانی وقار، عالمی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے منافی ہے۔ ہندکی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔
مزید پڑھیں:کنٹرول لائن پر فائرنگ،8سالہ لڑکا جاں بحق

شیئر: