Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کا دورہ افغانستان و ترکمانستان

اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکمانستان اورافغانستان کے صدور کی دعوت پر جمعرات کوترکمانستان اورافغانستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترکمانستان ، افغانستان، پاکستان ، ہند گیس پائپ لائن منصوبے، بجلی کی ترسیلی لائن اور فائبرآپٹکس منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔ ترکمانستان اورافغانستان کے صدور اور ہند امور خارجہ کے وزیرمملکت ایم جے اکبر شرکت کریںگے۔وزیراعظم شاہد خاقان ترکمانستان کے صدر سے ملاقات بھی کرینگے اور فنی اور ثقافتی نمائش میں بھی شرکت کریںگے جس میں پاکستان سمیت 4 رکن ممالک کی ثقافت اور فن کواجاگر کیاجائیگا۔اس کے بعدایک تقریب ہوگی جہاں وہ دیگر رکن ممالک کے رہنماﺅں کے ہمراہ خطاب کریںگے۔وزیراعظم افغان شہر ہرات جائیںگے جہاں وہ افتتاحی تقریب کے دوسرے سیشن میں شرکت کریںگے۔ وزیراعظم افغان صدر سے بھی ملاقات کریںگے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم شاہد خاقان کا عہدے بھی خطرے میں؟

شیئر: