Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدید آئی میک اپ ٹرینڈز

حسن و خوبصورتی اور فیشن ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں ۔ حسن کی تکمیل کے لیے فیشن کے تقاضوں کو سمجھنا اور جدید ٹرینڈز کے مطابق اانہیں اپنانا بے حد ضروری ہے ۔ لباس  ، میک اپ ، ہیئر اسٹائل ، جیولری ، ہر چیز کا فیشن آتا ہے اور اسے اپنایا بھی جاتا ہے ۔۔ بس فرق اتنا ہے کہ کچھ فیشن آکر چلے جاتے ہیں اور کچھ اس قدر مقبول ہوتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان میں جدت آتی رہتی ہے ۔ اگر آئی میک اپ کی بات کی جائے تو اس وقت رنگین گلیٹر ، چمکیلی ڈسٹ اور اسموکی تکنیک جدید ٹرینڈز کا حصہ ہیں ۔ ابتدا میں اسموکی میک اپ میں صرف سیاہ رنگ استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب اس میں سیاہ کے علاوہ نیلا ، برگنڈی ، کتھئی اور ااودی رنگوں کا استعمال کیا جا رہا ہے  ۔ اسموکی میک اپ میں تین رنگوں کا امتزاج اس خوبصورتی سے استعمال کیا جاتا ہے کہ سب رنگ مل کر ایک شاندار تاثر ابھارنے کا سبب بنتے ہیں اور ٓنکھوں کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں ۔

شیئر: