Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرآن کریم کی تلاوت درجات کی بلندیوں کی ضامن ہے ،مولانا عبدالرحمن الحمومی

علماءاور حفاظ کے اعزاز میں سید مظفر احمد نے دعائیہ محفل کا اہتمام کیا ،کمسن حفاظ کی دستار بندی 
جدہ ( امین انصاری ) حیدرآباد دکن کی برگزیدہ شخصیت و سابق امام شاہی مسجد باغ عامہ استاذ الحفاظ مولانا حافظ شاہ محمد بن عبدالرحمن الحمومی قادری عمرہ و زیارت رسول پاک کی غرض سے اپنے فرزند ارجمند حافظ و قاری احسن بن محمد الحمومی ، ناظم اعلی مدرسہ القران الفاروقیہ و مدرسہ الحمومی تحفیظ القران الکریم و حالیہ امام و خطیب شاہی مسجد باغ عامہ حیدرآباد دکن کے ہمراہ یہاں ارض حجاز تشریف لائے ۔انکی آمد پر انکے اعزاز میں یہاں انکے سابق شاگرد حافظ و قاری سید مظفر احمد اور محترم حافظ حسن بن محمد الحمومی ( مدینہ منورہ ) نے ایک دعائیہ محفل کا اہتمام کیا ۔مدینہ منورہ سے احمد الدین اویسی نے خصوصی شرکت کی ۔جدہ کی دیگر معزز شخصیتوں میں محمد یوسف الدین امجد ، حسن بایزید ، محمد عبید الرحمن ، امین انصاری ، محمد افتخار ،محمد فاروق اور دیگر احباب نے شرکت کی ۔ حیدرآباد دکن سے آئے ہوئے مولانا محمد بن عبدالرحمن الحمومی کے ہمراہ نوجوان حفاظ ،اولیائے طلباءاور اساتذہ کا ایک وفد بھی بغرض عمرہ جدہ پہنچا ۔ جس میں حافظ عبدالغیث ، حافظ محمد اسماعیل علی ، حافظ عدنان زبیر ، حافظ محمد اسد الدین جیلانی ، حافظ محمد مقصود احمد ، حافظ لئیق قریشی ، حافظ محمد الماس ، حافظ محمد بلال الدین موجود ہیں جبکہ ا ساتذہ کرام میں حافظ محمد فردوس ، حافظ محمد عبدالصمد ، حافظ میر عبدالحمید اور اولیاءطلباءمیں محمد لطیف الدین اور محمد رفیق بھی شامل ہیں ۔ اس موقع پر حیدرآباد سے آنے والے حفاظ کی دستار بندی کی گئی ۔مولانا حافظ شاہ محمد بن عبدالرحمن الحمومی قادری نے کہا کہ قرآن کا حفظ کرنے والے طلباءقابل ستائش ہیں کیونکہ قرآن کی تلاوت درجات کی بلندیوں کی ضامن ہے ۔ مولانا نے اس موقع پر عالم اسلام کی بلندی اور سرخروئی کیلئے دعا بھی کی ۔ احمد الدین اویسی صدر گلوبل این آر آئیز نے دستار بندی پر حفاظ کو مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ نے آپ کو کم عمری میں عمرہ کی سعادت نصیب کی یہ قرآن کے حفظ کرنے کا فیضان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمسن حفاظ اپنے والدین کی بخشش کا ذریعہ بنیں گے انشاءاللہ ۔ سید مظفر احمد نے تمام شرکاءاور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

شیئر: