Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں تعلیمی ادارے آج بند

مدینہ منورہ .... طیبہ یونیورسٹی نے آج اتوار کو اپنی دونوں شاخیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹوں کی بنیاد پر طیبہ یونیورسٹی آج بند رہیگی۔ طلباءو طالبات کی سلامتی کی خاطر فیصلہ کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر عبدالعزیز السرانی نے مہد االذھب اور حناکیہ میں یونیورسٹی کی شاخیں بند کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔ مدینہ منورہ، مشرقی ریجن میں تعلیم کے اداروں اور مدینہ اسلامی یونیورسٹی نے بھی تعلیمی سلسلہ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ طلباءو طالبات و اساتذہ کو مطلع کردیا گیا۔
 

شیئر: