Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب .... الغوطہ سے متعلق غیر متزلزل موقف

اتوار 25فروری کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ

مشرقی الغوطہ کا بحران بلکہ المیہ دنیا کے ہر انصاف پسند انسان کو خون کے آنسورلا رہا ہے۔ سعودی عرب ،شامی عوام کی مدد کرنے والے ممالک میں ہمیشہ اول رہا ہے۔شامیوں کے انسانی مسائل حل کرانے میں بھی مملکت سرفہرست ہے۔ شام ہی کیا ہر مسلم و عرب مسئلے کے حل کے سلسلے میں مملکت کا کردار اپنے قیام کے روز اول سے لیکر تاحال یہی ہے۔ بانی مملکت نے اس کی بنیاد ڈالی تھی۔ حال و مستقبل میں بھی مملکت کی یہی پہچان رہیگی۔
سعودی عرب کا یہ غیر متزلزل موقف عربوں اور مسلمانوں کے لاشعور تک میں بس چکا ہے۔سعودی عرب نے الغوطہ کے بحران کے سلسلے میں نہ صرف یہ کہ تشدد بند کرانے اورشہریوں کو گولہ باری اور بمباری سے بچانے پر زور دیا ہے بلکہ بحران کے سیاسی حل کا مطالبہ پوری قوت سے دہرایا ہے۔ یہی نہیں بلکہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات ہنگامی بنیادوں پر مشرقی الغوطہ کے مصیبت زدگان کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
یہ سب کچھ ہوا اور ہوتا رہیگا۔ اسکا عنوان صرف یہی تھا اور رہیگا کہ کسی فخر و مباحات یا اشتہاری مہم کے بغیر ہمیں خاموشی سے شامی بھائیوں کی مدد کرتے رہنا ہے۔ سعودی حکمراں شامی عوام کی مدد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اس امر پر زور دیتے رہیں گے کہ عالمی برادری شام میں خونریزی بند کرانے کیلئے اپنا کردارادا کرے کہ بے قصور شہری جبر و تشدد کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں