Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستا ن واشنگٹن کے بجائے کابل سے تعلقات بڑھائے ،حنا ربانی

 لاہور ... سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے نومبر میں وارننگ موصول ہوئی ۔ پاکستان کی جانب سے ایک ہفتے قبل بھاگ دوڑ شروع کی گئی ۔ خارجہ پالیسی میں جس قدر خلا ءہے ۔ اس کی دنیا کے کسی اور ملک میں مثال نہیں ملتی ۔حکومت کابل سے باہمی تعلقا ت بہتر رکھتی تو واشنگٹن سے تعلق خود بخود ٹھیک رہتے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ ہر الزام پاکستان پر عائد کر دیتا ہے ۔کیا امریکہ میں معاشی بد حالی کا ذمہ دار پاکستان ہے؟ ۔ کیا افغانستان میں دہشتگردی پاکستان کرا رہا ہے؟ ۔ افغانستان کو 45ارب ڈالر مل رہے ہیں، صرف700ملین سویلین حکومت کے پاس جاتے ہیں باقی تمام پیسہ ملٹری اکاونٹ میںجاتا ہے ۔ انہوںنے باڈر سیکیورٹی کے لئے انتظامات کئے؟ ۔پاکستان نے اپنی طرف ایک ہزار پوسٹیںبنائی ہیں ۔افغانستان کی جانب سے 200پوسٹیں بھی نہیں بنائی گئیں ۔ پاکستان ہمیشہ کہتا ہے کہ مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت واشنگٹن کی بجائے کابل سے باہمی تعلقات بڑھا ئے۔ جہاں سے پیپلز پارٹی نے انہیںچھوڑا تھاوہیں سے تعلقات آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے ۔
مزید پڑھیں:دہشت گردوں کے ٹھکانے افغانستان میں ہیں،جنرل باجوہ

شیئر: