Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ہوائی اڈہ پر شدید بدبو، ہمارا کوئی دخل نہیں، نیشنل واٹر کمپنی

 جدہ.... جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مشرقی جانب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے باعث مسلسل شدید بدبو پھوٹ رہی ہے۔ عینی شاہدین کا خیال ہے کہ ایسا گندے پانی کے ٹرک کثیر تعداد میں پارک کئے جانے کے باعث ہورہا ہے۔ ڈرائیور حضرات الحرمین روڈ کے برابر میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے گیٹ کے سامنے ٹرک کثیر تعداد میں پارک کئے رکھتے ہیں۔ نیشنل واٹر کمپنی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدہ ہوائی اڈے پر بدبو سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، جہاں تک واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا تعلق ہے تو وہ بین الاقوامی طور پر منظور شدہ قواعد و ضوابط کی پابندی کررہا ہے۔ نیشنل کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارے ماہرین نے پلانٹ کے اندر اور باہر گیس کا پتہ لگانے والے آلات سے معائنہ کا کام مکمل کرلیاہے۔ معائنہ سے پتہ چلا ہے کہ ہوائی اڈے پر محسوس کی جانے والی شدید بدبو کا پلانٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ کمپنی نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرانے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے نجات حاصل کرنے کا معاہدہ محکمہ شہری ہوا بازی کے ساتھ کرلیاگیا ہے۔ روزانہ 50 ہزار مکعب میٹر پانی پلانٹ پہنچ رہا ہے ۔ نیشنل کمپنی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ ہوائی اڈے پر جو بدبو محسوس کی جارہی ہے اس کی کوئی بھی ذمہ داری اس کی بنتی ہے یا نہیں۔ 

شیئر: