Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش نے جنوب مشرقی ا یشیا کے ملکوں میں حملوں کا منصوبہ بنالیا

 ریاض..... انسداد انتہا پسندی کے عالمی مرکز " اعتدال" نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک میں حملوں کا منصوبہ بنا لیا۔ اس سے دنیا بھر میں دہشت گرد تنظیموں سے مقابلہ آرائی کا دائرہ مزید وسیع ہوجائے گا۔ داعش کا نیا فیصلہ اس کی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ داعش نے مشرق وسطیٰ کو اپنی توجہات کا محور بنانے کا ارادہ ترک کردیا ہے اور بین الاقوامی دہشت گردی کا تہیہ کرلیا ہے۔ یورپی اور امریکی میڈیا کی رپورٹوں میں اس امر کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ سال رواں کے دوران دنیا بھر میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافے کے 3 اہم اسباب ہوسکتے ہیں ۔ پہلا سبب تو یہ ہے کہ داعش خود کو منوانے کیلئے خارجی دنیا میں اپنا اثر و نفوذ بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔ پے در پے شکست نے اسے اس قسم کے اقدام پر مجبور کیا ہے۔ دوسرا اہم سبب یہ ہوسکتا ہے کہ داعش عراق اور شام میں زبردست شکست کے بعد انتقام لینا چاہتی ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک میں مزید حملوں اور یورپی ممالک کو اپنا مسلسل ہدف بناکر عراق اور شام میں اپنی پے در پے شکست کا بدلہ لے رہی ہے۔ ماہرین نے ایک اور سبب یہ بتایا ہے کہ داعش جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک میں انتہا پسند جماعتوں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے دہشت گرد حملوں میں اضافہ کررہی ہے۔ 
مزید پڑھیں:۔ چھوٹے ادارے کے4غیر ملکی فیس سے مستثنیٰ

شیئر: