Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبز رنگ تناؤ کی کیفیت کو ختم کرتا ہے

سبز رنگ منفی تاثر کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے .  یہ رنگ سکون کی علامت ہے اور ذہنی آسودگی فراہم کرتا ہے  . سبز رنگ زندگی ،  قدرتی حسن اور توانائی سے بھرپور رنگ ہے جو نشونما  ، ہم آہنگی  ، تازگی  اور تحفظ کا احساس فراہم کرتا ہے .  روایتی طور پر اس رنگ کو پیسے  ، جذبات ،  جنون اور لالچ سے منسلک کیا جاتا ہے .  انسانی آنکھ کے لئے سب سے زیادہ سکون فراہم کرنے والا رنگ  سبزہی مانا جاتا ہے  . یہ بصارت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتا ہے .  یہ رنگ امید کا رنگ ہے جو  ذہنی اور جسمانی تھکن اور ذہنی دباؤ کو دور کرنے میں  اہم کردار ادا کرتا ہے .  یہی وجہ ہے  کہ   سبزہ ،  باغ اور گل و گلزار  اگر آپ کے اردگرد موجود ہیں  تو آپ وہ سکون محسوس کرتے ہیں جسکا اظہار الفاظ میں نہیں کیا جا سکتا .    اسکے بر عکس  بھڑکیلے رنگ جذبات میں اشتعال پیدا کرتے ہیں ..  لہذا ذہنی آسودگی کے لئے  روزانہ کچھ وقت کسی باغ یا  سبزہ زار میں چہل قدمی ضرور کریں .  گھر میں پودے لگائیں  اور  دن میں کچھ وقت ان کی دیکھ بھال کے لیے صرف کریں .  اپنے اردگرد موجود اشیا میں سبز رنگ کا اضافہ کریں  . یہ چیز یں  آپ کے اندر ایک مثبت تاثر کو جنم دیں  گی . 
 

شیئر: