Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرا شوٹ جمپر 246فٹ کی بلندی سے گرنے پر بھی حیرت انگیز طور پر بچ گیا

اسٹاکہوم..... وہ جو کہتے ہیں کہ قدرت مہربان ہوجائے تو سب کچھ ممکن ہے، تو ٹھیک ہی کہتے ہیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک حیرت انگیز وڈیو نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ بسا اوقات ناممکن چیزیں بھی خود بخود ممکن ہوجاتی ہیں۔ جاری ہونے والی وڈیو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاکہوم کی ایک 24منزلہ عمارت کے پاس اتاری گئی ہے جہاں ایک پیرا شوٹ جمپر پیراشوٹ میں خرابی کے سبب اپنے مقررہ ہدف والے دائرے پر نہیں اتر سکا اور اسکی وجہ یہ تھی کہ اسکا پیرا شوٹ بھی ٹھیک سے نہیں کھلا اور وہ زمین پر جاگرا جسکی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔ پیرا شوٹ جمپر کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہناہے کہ  اسکی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اسے ابھی کچھ  دن اسپتال میں رہنا پڑیگا۔ اس پورے واقعہ کی وڈیو تیار ہونے کے ساتھ باقاعدہ فلم بھی تیار کی گئی ہے اور آن لائن پر بار بار دکھائی جارہی ہے۔ وڈیو اور فلم سے پتہ چلتا ہے کہ شاید زمین پر گرتے ہوئے کچھ بلندی پر ہی اسے احساس ہوگیا تھا کہ پیرا شوٹ میں خرابی پیدا ہوگئی ہے اور وہ اب کھلنے والا نہیں اور نہ ہی وہ ا پنے ہدف پر گرے گا۔ موقع پر موجود افراد یہ منظر دیکھ کر حواس باختہ ہوگئے۔ کچھ نے تو چیخ و پکار بھی مچائی مگر اس کی قسمت اچھی تھی کہ زندہ رہا۔ تاہم اسے شدید زخم آئے ہیں جسکی وجہ سے اسے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیاتھا۔ پولیس اور عینی شاہدین کا کہناہے کہ پیرا شوٹ جمپر لینڈنگ گرائونڈ سے تقریباً متصل سڑک پر گرا۔ اسکے گرنے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی ریستوران میں کھانا کھانے والے افراد باہر نکل آئے۔ پیرا شوٹ جمپر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ وہ جس جگہ سے چھلانگ لگا رہا تھا وہ غیر قانونی نہیں مگر اصل سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ عمارت کی کس منزل سے چھلانگ لگا تا ہے۔2013ء میں یہاں ایسا ہی ایک او رحادثہ پیش آچکا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -انڈونیشیا کا آتش فشاں پھٹ پڑا، لاوا خارج

شیئر: