Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1996ءکا بنانا فون دوبارہ مارکیٹ میں

 بارسلونا.... نوکیا کا مشہور پرانا سیٹ 8110 دوبارہ کچھ نئی جدت کے ساتھ بازار میں دستیاب ہے۔ اپنی ساخت کے اعتبار سے کیلے سے مشابہت رکھنے والا یہ سیٹ بنانا فون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ اسکی شکل بڑی حد تک کیلے سے ملتی جلتی ہے۔ بازار ذرائع کا کہناہے کہ ظاہری شکل و صورت کے اعتبار سے نیا سیٹ بڑی حد تک پرانے سیٹ سے ملتا جلتا ہے تاہم اس میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں وہ یہ ہیں کہ فیس بک بھی اس میں شامل کردیا گیا ہے اور اسکرین رنگین ہے۔ اس سے قبل نوکیا متعدد دوسرے نئے موبائل فون کو روشناس کراچکی ہے جس میں نوکیا ون، نوکیا سکس،نوکیا سیون پلس اور تازہ ترین سیٹ نوکیا ایٹ شامل ہے۔ نیا سیٹ یہاں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ جس کا اہتمام میٹرکس والوں نے کیا ہے۔ اس نئے سیٹ کے ساتھ نوکیا اپنے ایک اورسیٹ کو ایچ ایم ڈی گلوبل کے نام سے بازار میں لانے والی ہے اور یہ سیٹ بھی گزشتہ سال پیش کردہ کلاسک 3310 سیٹ کی طرح ہے۔ایچ ایم ڈی۹ کے چیف ایگزیکٹیو فلوریان سیشے نے نئے سیٹ کو بہت اچھا قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ خریدار اسے ہاتھوں ہاتھ لیں گے اور پرانی یادوں کو خوشگوار انداز میں تازہ کرینگے۔

شیئر: