Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوسین بولٹ کی فٹبال میں انٹری

 
جمیکا: دوڑ کے ٹریک کو خیر بادکہنے والے دنیا کے تیز ترین انسان جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی فٹبال کے کھیل میں باضابطہ طور پر انٹری ہو گئی ہے،انہوں نے ایک معروف فٹبال کلب بھی جوائن کر لی ہے۔100میٹر، 200 میٹر اور400 میٹرکی مختلف کیٹگریز کی دوڑ سمیت درجنوں کیٹگریز میں گولڈ میڈل جیتنے والے یوسین بولٹ گزشتہ دوڑ کے اپنے سفر کو خیر بادکہہ چکے ہیں۔ جمیکن ایتھلیٹ نے اپنی پہچان دوڑ کے ٹریک کو تو چھوڑ دیا لیکن کھیل کے میدان سے دور نہ رہ سکے۔ انہوں نے فٹبال میں اِن ایکشن ہونے کا اعلان کر دیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو چکا ہے۔دنیا کے تیز ترین انسان رننگ کے ساتھ ساتھ فٹبال اور کرکٹ سے پہلے بھی لگاو دکھا چکے ہیں۔ یوسین بولٹ کا نیا عزم اور کردار ان کے پرستاروں کو کیسا لگتا ہے؟ اس کا پتہ ان کے میدان میں ان ایکشن ہونے کے بعد میں ہی چلے گا۔

شیئر: