Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہولی کے دن غیرروایتی سرگرمیوں سے باز رہیں، یوگی

لکھنؤ۔۔۔۔۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ہولی کے دن کوئی غیر روایتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے اپنی رہائش پر میٹنگ کے دوران ضلع کلکٹر ، پولیس کپتان اور سیکیورٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ہولی کا تہوار پرامن اور بھائی چارے کے ساتھ منایا جائے۔ اس موقع پر حفاظتی انتظامات سخت کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہولی جمعہ کے دن ہے ۔بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔حساس مقامات پر سیکیورٹی کا سخت بندوبست کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے تاکید کی کہ ہولی تجارتی مراکز،رہائشی مقامات یا کسی راستے پر نہ جلائی جائے جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔انہوں نے حکم دیا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں محکمہ پولیس اور فائر بریگیڈ حالات پر قابو پانے کیلئے مستعد رہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -قوانین کی عمل آوری میں سلامتی مضمرہے، مودی

شیئر: