Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم مارچ کو ’’کالا ‘‘ کا ٹیزر جاری ہوگا

بالی وڈ و تامل اداکار رجنی کانت کی تامل اور ہندی زبان میں بننے والی فلم ’’کالا ‘‘ کا ٹیزر یکم مارچ کو جاری کیاجائے گا۔  اداکار و پروڈیوسر دھنوش نے ٹویٹر پر فلم ’’کالا ‘‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار رجنی کانت کے مداح اداکارکی اداکاری  اور اسٹائل کو دیکھنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ فلم کے پوسٹر میں اداکار رجنی کانت نے سیاہ رنگ کے کپڑے اور چشمہ پہن رکھاہے۔ فلم ’’کالا‘‘ کی کہانی ممبئی میں مقیم تامل لوگوں کے دبائو اور ظلم و ستم پر مبنی ہے، فلم تامل اور ہندی زبان میں بنائی جارہی ہے جبکہ اس کی تیلگو زبان میں  ڈبنگ بھی کی جائے گی۔فلم میں اداکارہ ہما قریشی ، ناناپاٹیکر ،انجلی پٹیل ، سکنیا  اور سموتھیراکنی شامل ہیں۔فلم رواں سال 27 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔  
 

شیئر: