Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر میں غیر ضروری اشیاء کو اپنے اوپر بوجھ مت بنائیں

قیمتی چیزیں  اپنے ساتھ ایک منفی احساس کو جنم دیتی  ہیں  . آپ کے اطراف میں جس قدر قیمتی اشیاء کی تعداد بڑھتی جاتی ہے منفی احساسات بھی بڑھنے لگتے ہیں .  اطراف میں قیمتی اشیاء کا جم غفیر ذہن اور دماغ کو پرسکون ہونے نہیں دیتا جب کہ اگر آپ کا  اردگرد سادہ اشیاء پر مبنی ہو تو  آپ  خود کو زیادہ پرسکون محسوس کرتے ہیں  . مثلا کمرے میں موجود پینٹنگز  ، فوٹو فریم  ، گلدان  اور  شوپیس کا ڈھیر عجیب سا بوجھل پن اور بدنظمی پیدا کرتا ہے جبکہ صاف دیواریں اور سادہ فرنیچر دل و دماغ کو منفی احساسات کا شکار ہونے سے بچا تے ہیں . ایک جاپانی مصنف کے مطابق ہر وہ چیز جو آپ کو خوشی نہیں پہنچا رہی اور ضروری نہیں ، اسے اپنے ہاتھوں میں تھام کر ایک نظر بھر کے دیکھیں ،  اس کے ہونے کا شکریہ ادا کریں اور عطیہ کردیں .   یہ معمولی سا عمل آپ کو بے حد راحت اور طمانیت کا احساس دلائے گا .  لہذا اپنے گھر یا  اپنے کمرے کو سیٹ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ بہت قیمتی اشیاء کا جم غفیر اکٹھا کرنے سے اجتناب کریں . آپ کا سامان صرف ضروری اشیاءپر مشتمل ہو جو سادگی اور نفاست کا ایک مکمل نمونہ پیش کرے .  غیر ضروری اور اضافی اشیاء کو اپنے اوپر بوجھ مت بنائیں .  گھر میں  صرف ان  چیزوں کا ہونا کافی ہے  جو آپ کو بے حد عزیز ہیں اور جن کا گھر میں ہونا سکون کا باعث ہے .

شیئر: