Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے نے اسمارٹ فون سے کار چلانا ممکن بنادیا

بارسلونا .... موبائل ٹیکنالوجی میں بڑا نام پیدا کرنے والی ہواوے نے یہاں جاری موبائل ورلڈ کانگریس میں اپنا ایک عجیب و غریب ایپ متعارف کرادیا ہے۔ جس کے طفیل اسمارٹ فون کے ذریعے گاڑی چلائی جاسکتی ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کمپنی نے اسمارٹ فون سے چلنے والی کار کا تصور پیش کیا ہے یعنی گاڑیوں کو باآسانی اسمارٹ فون کی مدد سے چلایا جاسکتا ہے۔ نوایجاد ٹیکنالوجی ا صل میں مصنوعی ذہانت کی رہین منت ہے اور اسے کمپنی کے نئے تیار کردہ موبائل سیٹ ”میٹ 10“ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اتنی حیرت انگیز چیز ہے کہ اس کے طفیل ڈرائیور اپنے سامنے والے راستے پر آنے والی ہزاروں چھوٹی بڑی چیزوں کو شناخت کرکے اسکی پیشگی نشاندہی کرسکتا ہے۔ ڈیوائس کی قیمت 710پونڈ ہے پہلی بار اسے نومبر 2017ءمیں ریلیز کیا گیا تھا مگر اسکی خصوصیات کا اظہار پہلی بار اس ورلڈ کانگریس میں کیا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے لوگ اس میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ ٹیٹانیم گرے، بھورے، نیلے،گلابی اور سنہرے رنگ میں دستیاب ہے۔
  

شیئر: