Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاپی منصوبہ

ترکمانستان ، افغانستان، پاکستان،ہند(تاپی) گیس پائپ لائن کا منصوبہ خطے کے ممالک کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ امریکہ اس منصوبہ کی جلد تکمیل میں دلچسپی رکھتا ہے۔ تاپی منصوبہ امریکہ کی سیاسی دلچسپی کا ایک بڑا منصوبہ ہے۔ منصوبہ 1995ءمیں تیارکیا گیا تھا اورموجودہ حکومت اس پر تیزی سے کام کررہی ہے۔ توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے کے حوالہ سے یہ منصوبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ پائپ لائن گیس کی ترسیل کا سستا ترین ذریعہ ہے اور اس سے خطے کے ممالک کے باہمی رابطوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کا متبادل ثابت ہوگا۔ منصوبہ سے نہ صرف توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پایاجاسکے گا بلکہ اس سے علاقائی رابطوں میںاضافہ اور سفارتی تعلقات کے استحکام سمیت شراکت داروں کی آمدنی میںبھی اضافہ ہوگا۔ منصوبہ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جو خوش آئند ہے جبکہ دوسرے مرحلے پرکام شروع کردیا گیا ہے۔ افغانستان میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ توقع ہے کہ تاپی منصوبہ2020ءتک مکمل ہوجائے گااور اس سے پاک ، ہند تعلقات کی بہتری میں بھی مدد ملے گی۔
منصوبے کا افتتاح گزشتہ دنوں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، افغان صدر اشرف غنی اور ترکمانستان کے صدر نے کیا۔ ہند کے نمائندے بھی اس میں شریک تھے۔ منصوبے کی خاص بات یہ تھی کہ طالبان نے منصوبے کی حفاظت کی ضمانت لی ہے اور کہا ہے کہ اس منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ افغانستان کو ہوگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: