Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرطان کی روک تھام کیلئے ریاستی حکومت اور ٹاٹا ٹرسٹ میں معاہدہ

    حیدرآباد- - - - تلنگانہ میں کینسر کی روک تھام کیلئے جامع نیٹ ورک کے قیام کیلئے ر یاستی حکومت نے ٹاٹا میموریل ٹرسٹ سےمعاہدہ کیا ہے ۔ تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق وشہری ترقی ‘ وزیرصحت سی لکشماریڈی اور صدرنشین ٹاٹا ٹرسٹ رتن ٹاٹا کی موجودگی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ تلنگانہ میں کینسر کے معاملات کا آخری مرحلہ میں پتہ چلنے پر علاج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کامپریہنسیو کینسر کیر مینجمنٹ پروگرام کا مقصد کینسر کا علاج تمام سطحوں پر ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے صحت کے سرکاری اداروں میں کیا جاسکے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیربلدیہ و نظم و نسق کے ٹی راماراؤ نے کہا ہے کہ تلنگانہ حکومت کیلئے ٹاٹا ٹرسٹ کا تعاون یادگار ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ہب سے 2سال میں 200اسٹارٹ اپس کا آغاز ہوا۔ ٹی ہب سب سے بڑا انکیوبیٹر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں دل اور جگر کی پیوند کاری کی سرجریز کی جارہی ہے ۔ سرکاری اسپتالوں میں بچوں کی ولادت کے بعد خواتین کو کے سی آر کٹس فراہم کی جارہی ہیں جس  میں نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کی تمام سہولتیں مہیا ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہولی کے پیش نظر نماز جمعہ کے اوقات میں تبدیلی

شیئر: