Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی

 
اسلام آباد.. سینیٹ الیکشن کے لئے ہفتے ووٹ ڈالیں جائیں گے۔ پولنگ عمل صبح9بجے شروع ہو کرسہ پہر4بجے تک جاری رہے گی۔سینیٹ کی52نشستوں کیلئے135امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔پنجاب اور سندھ سے 12،12،خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے11،11، فاٹا سے4ر اوروفاقی دارالحکومت سے2ارکان منتخب کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ۔پولنگ کاعمل خفیہ رکھنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔اراکین اسمبلی کیلئے سیکریٹریٹ کارڈ ساتھ لانا لازم ہوگا ۔ریٹرننگ افسران اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی امیدواراپناووٹ ظاہرنہ کرے۔ بیلٹ پیپرپولنگ سٹیشن سے باہر لیجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے مکمل اختیارات دئیے جائیں گے ۔ اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور6 ماہ سے 2 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔رینجرزاورایف سی اہلکاروں کو پولنگ ا سٹیشنوں کے باہر تعینات کیاجائے گا۔

شیئر: