Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریک اٹ رالف 2 کا ٹریلر وائرل ہو گیا‎

والٹ ڈزنی انیمیشن اسٹوڈیو کی جانب سے ریک اٹ رالف 2 نامی اینیمیٹڈ مووی کا ٹریلر ایک روز قبل ریلیز کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے یوٹیوب پر وائرل ہوگیا اور اب تک 50 لاکھ افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ ریک اٹ رالف 2 ایک امریکن تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹڈ ایڈونچر فلم ہے جو 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ریک اٹ رالف کا تسلسل ہے ٹریلر میں رالف نامی کردار کا انٹرنیٹ ڈیٹا اسپیس میں ایڈونچر دکھایا گیا ہے ۔ ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد نے اس ویڈیو کو پسند جبکہ 4 ہزار افراد نے اس ویڈیو کو ناپسند کیا ہے۔ مووی کو رواں سال 21 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
 

شیئر: