Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی قسمت کا دروازہ نہ کھل سکا

 
شارجہ:پی ایس ایل کے بارہویں میچ میں لاہو رقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا دیا گیا آسان ہد ف بھی حاصل نہ کیا اور میچ ٹائی ہو گیا جس کے بعد سپر اوور میں اسلام آباد نے لاہور قلندرز سے میچ چھین لیا۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹڈ کا میچ ٹائی ہو گیا جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں گیا، لاہور قلندر نے 15 رنز بنائے جو ناکافی ثابت ہوئے۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے رسل نے آخری گیند پر چھکا لگا دیا جبکہ جیت کیلئے 3رنز درکار تھے۔بارش کے باعث دیر سے شروع ہونے والے اس میچ میں لاہور قلندر نے ٹرننگ وکٹ پر ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 9 وکٹو ں پر صرف 121 رنز ہی بنا سکی۔جس میں ڈومینی کے 34اور حسین طلعت کے 33رنز شامل تھے۔کپتان مصباح الحق کو راولا کوٹ کے سلمان ارشاد نے پہلی ہی گیند پر آوٹ کر دیا انہوں نے 4رنز بنائے۔یاسر شاہ نے 20رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ نرائن نے 4اوورز میں صرف 10رنز دیئے، یاسر شاہ نے 20رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ابتدائی دو وکٹیں پہلے ہی اوور میں گر گئیں جب عمر اکمل 4 اور فخر زمان صفر پر آوٹ ہوئے۔ کپتان برینڈن مکولم نے ٹی ٹوئنٹی کو ٹیسٹ کے انداز میں کھیلا اور 49گیندوں پر صرف ایک چھکے اور 2چوکوں کی مدد سے 34رنز بنائے، آغا سلمان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 2 چھکے اور 6 چوکے لگا کر 48 رنز بنائے تاہم 121کے اسکور پر ہی لاہور قلندر کی آخری وکٹ گر گئی جب 2گیندیں باقی تھیں کہ سلمان ارشاد نے محمد سمیع کی گیند پر غیرضروری شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا دی جس سے میچ ٹائی ہوگیا اور فیصلہ سپر اوور پر چلا گیا ۔سپر اوور میں محمد سمیع نے 15رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کر لی جبکہ لاہور قلندرز کے مستفیض الرحمان اسکور نہ روک سکے اورکسی بھی طرح لاہور قلندرز کی قسمت کا دروازہ کھولنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ قبل ازیںشارجہ میں بارش کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کا گیارہواں میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ منسوخ کردیاگیا۔ ٹاس کے بعد ایک گیند بھی نہ کرائی جا سکی۔ دونوں ٹیموں کوآئی سی سی قانون کے مطابق بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔کراچی کنگز اب تک 3 میچز کھیل کرناقابل شکست ہے جبکہ ملتان سلطانز نے 3 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

شیئر: