Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیت المقدس کے عکس کا حامل الجزائر کا نیا سکہ، سوشل میڈیا پر مقبول

ریاض.... بیت المقدس کی عکس پر مشتمل الجزائر کا سکہ سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کر رہا ہے ۔ سکے پر ایک جانب بیت المقدس کا گنبد بنا ہوا ہے جس پر " قدس ہمارا ہے " کی عبارت کنندہ ہے جبکہ دوسری جانب سے رقم درج ہے ۔ سکہ کی مالیت 500 دینا ر ہے ۔ ٹوئٹر پر سکہ کو اب تک ہزاروں افراد نے لائیک کیا ہے ۔ فلسطینیوں نے الجزائر کی حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ القدس الشریف ملت اسلامیہ کا قضیہ ہے جسے حل کرنا سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ۔ 

شیئر: