Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخالفین نے شکست تسلیم کرلی،مریم نواز

  گجرات ... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جس تیزی سے عدالتی فیصلے نواز شریف کے خلاف آرہے ہیں اتنی ہی تیزی کے ساتھ عوام کی جانب سے نواز شریف کے حق میں فیصلے آرہے ہیں۔ گجرات کے علاقے کوٹلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے سوال کیا نواز شریف کو وزار ت عظمیٰ ، پارٹی صدارت سے نااہل قرار دے کر اور سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شناخت چھین کر کیا ملا؟۔ نام چھن جانے کے باوجود ن لیگ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن کرابھری ہے ۔ نواز شریف کو اس کے دفتر سے نکال کر کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ نوازشریف کا وزیراعظم ہاوس عوام کے دل ہیں، وہ عوام کے دل میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کے چہروں پر آئندہ عام انتخابات میں شکست واضح نظر آرہی ہے۔ اسکا ثبوت یہ ہے کہ وہ کل اپنے لوگوں کو ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ مبارک ہو انہوں نے شکست تسلیم کرلی۔انہوں نے کہا کہ کرسی اور اقتدار صدا نہیں رہتا، اللہ سے ڈرو، دھاندلی اور میچ فکسنگ کرکے نواز شریف کے خلاف فیصلے لینے والوں کے ماتھے پر شکست لکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا اصول ہے کہ پہلے الزام لگتا ہے پھر تحقیقات ہوتی ہیں اور سزا دی جاتی ہے لیکن نواز شریف کے بغض میں انہیں پہلے سزا دے کر نااہل قرار دیا گیا ۔ اب ثبوت ڈھونڈے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانا مہ پیپرز کیس میں نیب کی جانب سے ایک کے بعد ایک ریفرنس پیش کیا جارہا ہے۔ جتنے بھی گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان تمام نے ہمارے حق میں گواہی دی۔ ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا ۔مریم نواز نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ گواہوں کو قسمیں کھاتے دیکھا لیکن کبھی منصف کو قسمیں کھانے نہیں دیکھا۔ جج اگر قسمیں کھا رہے ہیں تو اس کا مطلب کہ ان کے دل میں ملال اور ضمیر پر بوجھ ہے۔ ضرور کوئی انصافی ہوئی ہے۔ نوازشریف کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو اللہ اور عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:عوام کے دل سے نکالو پھر مانو گا،نواز شریف

شیئر: