Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین اور معتمرین کی سہولت کیلئے اہم مقامات پر اسمارٹ بورڈز کی تنصیب

    ریاض - - - -  وزارت اسلامی امور و دعوۃ والارشاد نے معتمرین اور زائرین کی سہولت کیلئے ہوائی اڈوں اور بعض مساجد میں 50 زبانوں پرمشتمل معلوماتی ڈیجیٹل بورڈنصب کر نے کا آغاز کر دیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزرات اسلامی امور کی جانب سے نصب کی جانے والی "ڈیجیٹل بک " میں حج و عمرے کا طریقہ ، زیارت کے آداب ، اسلام کے بارے میں اہم معلومات اور زائرین حرمین شریفین کیلئے اہم ہدایات کے علاوہ 3 ہزار کے قریب اہم معلومات مہیا کی گی ہیں ۔ ای بک کے ذریعے کوئی بھی شخص مطلوبہ معلومات  اپنے انڈرائیڈ فون پر منتقل کر سکتا ہے جو اسکے لئے کافی مفید ہو نگی ۔ اسمارٹ اسکرینوں کو اہم ہوائی اڈوں جن میں جدہ کاشاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ ، مدینہ منورہ میں شہزادہ محمدبن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، ینبع ائیر پورٹ، طائف انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، طائف سے مکہ مکرمہ آنے والی میقیات ، وادی محرم ، مدینہ منورہ کی میقات ذی الحلیفہ ، مسجد عائشہ  اور مسجد قباء میں نصب کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں وزرات کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ اسمارٹ اسکرین مزید مقامات پر بھی نصب کی جائیں گی تاکہ بڑی تعداد میں لوگ اس سے مستفیض ہو سکیں۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم جلد
  
 

شیئر: