Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس ایس سی کرائے گا امتحان کی سی بی آئی سے تحقیقات

نئی دہلی۔۔۔۔21فروری کو ہونیوالے پیپر لیک معاملے پر 27فروری سے سی جی او کمپلیکس ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر پر ہونیوالے امتحان کی سی بی آئی سے تحقیقات کولیکر ہزار وں طلباء نے مظاہرہ کیا ۔ 17سے 22فروری تک ہونے والے امتحانات میں مبینہ امتحان کے پیپر آؤٹ ہونے کی سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کے مطالبے کوسروس  سلیکشن کمیشن( ایس ایس سی )نے منظور کرلیا۔ایس ایس سی کے چیئرمین اسیم کھرانہ نے کہا کہ طلبہ جوالزامات لگا رہے ہیں یہ بالکل بے بنیاد ہیں۔ ہمارا کوئی پیپر لیک نہیں ہوا۔بعض عناصر امتحان کو رد کرانا چاہتے ہیں ۔جو اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائر ل ہوا ہے وہ کسی شرارتی کی کارستانی ہے تاہم تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -آمدنی سے زائد اثاثہ کے مالک افسران کے مکان پر چھاپے

شیئر: