Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تری پورہ میں بھگوا انتہا پسندوں کے حملے شروع

تری پورہ۔۔۔۔۔ تری پورہ میں 25سال تک انضمام اقتدار سنبھالنے کے بعد شکست سے دوچار ہونیوالی سی پی ایم کو تشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مبینہ طور پر بی جے پی نے سی پی ایم کے دفاتر پر حملے اور آتشزنی کی ۔سی پی ایم ذرائع کے مطابق ان کے پارٹی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، دفتر جلائے جارہے ہیں ریاست بھر میں ابتک تقریباً 200سے زائد واقعات ہوچکے ہیں جس کی ذمہ داری بی جے پی عائد ہوتی ہے۔تری پورہ سی پی ایم اسٹیٹ سیکریٹری بجن داس نے الزام لگایا کہ پولیس تشدد روکنے اور بی جے پی کارکنوں کو قابو کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ایم پی جیتندر نے کہا کہ بی جے پی نے بنگالیوں اور قبائلیوں کے درمیان دراڑپیدا کرکے ووٹ بینک حاصل کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -رام مندر نہیں بنا تو ہندوستان شام بن جائیگا

شیئر: