Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کونراڈ سنگما نے میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھایا

شیلانگ۔۔۔۔این پی پی کےکونراڈ سنگما نے میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ریاست میں پہلی مرتبہ این ڈی اے کی حکومت قائم ہونے کے  ساتھ 10برسوں پر محیط کانگریس کے اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔حلف برداری کی تقریب میں بی جے پی کے صدر امیت شاہ، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ، آسام کے وزیر اعلیٰ سروانند سونووال اور منی پورکے نائب وزیر اعلیٰ نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق میگھالیہ حکومت میں یونائٹیڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر ڈونکوپر اسمبلی کے صدر ہونگے۔واضح ہو کہ سنگما نے گزشتہ روز گورنر سے ملاقات کرکے 60ارکان اسمبلی میں 34ارکان کی حمایت کے ساتھ ریاست میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیاتھا۔ ان میں نیشنل پیپلز پارٹی کے19، یو ڈی پی کے 6، پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی ایف ) کے 4،ہل اسٹیٹ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ایس پی ڈی پی) اور بی جے پی کے 2،2اور ایک آزاد امیدوار شامل تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -تریپورہ: بی جے پی کے حامیوں نے لینن کا مجسمہ منہدم کردیا

شیئر: