Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں گولڈ مارکیٹ میں سعودائزیشن کے خلاف تفیشی کارروائیاں جاری

    ریاض- - - -  وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل کا کہنا ہے کہ سونے کے زیورات فروخت کرنے والی دکانوں میں سعودائزیشن کے قانون پر سختی سے عمل کروایا جارہا ہے ۔ وزرات کی تفتیشی کمیٹیوں کے ارکان مملکت کے مختلف شہروں میں گولڈ مارکیٹ کا دورہ کر رہی ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ سعودائزیشن کے قانون پر کون عمل نہیں کر رہا ۔ عکاظ اخبار سے گفتگوکرتے ہوئے ابا الخیل نے مزید کہا کہ وزارت کی تفتیشی ٹیمو ںنے گزشتہ دنو ں مملکت کے مختلف شہروں میں  14213 تفتیشی کارروائیاں کی ۔ ٹیموں نے دورے کے دوران معلوم ہوا کہ 66 فیصد سے زائد دکانوں پر سعودی کارکنوں کو متعین کر دیا گیا ہے ۔ مملکت کی سطح پر خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی تعداد 535 ریکارڈ کی گئی جن میں سعودائزیشن سمیت دیگر خلاف ورزیاں شامل ہیں ۔ ابا الخیل نے مزید کہا کہ گولڈ مارکیٹ میں سعودائزیشن پر عمل درآمد کامیابی سے جاری ہے قبل ازیں موبائل مارکیٹ میں سعودائزیشن کی گئی جوکامیاب رہی ۔ گولڈ مارکیٹ میں بھی یہ عمل کامیابی سے مکمل کر لیں گے ۔ وزارت محنت کے ترجمان نے مزید کہا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں رہنے والے سعودی نوجوانوں کو بہتر روزگار مہیا کرنے کیلئے وزارت محنت سنجیدگی سے کوشاں ہے جس کیلئے تاجروں کو بھی چاہئے کہ وہ  وزارت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کر یں تاکہ مقررہ اہداف جلد از جلد حاصل کئے جاسکیں ۔
مزید پڑھیں:- - - - -جوازات نے شہریوں اور مقیمین کیلئے وڈیو کالنگ سروس کا آغاز کر دیا ، جنرل سلیمان الیحییٰ

شیئر: