Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن مارکیٹنگ کے دوران جعلی ویب اور ہیکرز سے محتاط رہیں ، بینکنگ کونسل

    ریاض - - - -  سعودی بینکنگ کونسل کا کہنا ہے کہ ای مارکیٹنگ کرنے والے ہیکرز سے محتاط رہیں ۔ مستند"  ای مارکیٹ " سے خریداری کی جائے ۔ عاجل ویب نیوز نے ای مارکیٹ  میں جعل سازی ا ور ہیکنگ سے محفوظ رہنے کے حوالے سے سعودی بینکنگ کونسل کی جانب سے  معلومات پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین آن لائن مارکیٹ سے خریداری کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ مارکیٹ باقاعدہ لائسنس یافتہ ہو ۔ مارکیٹ کے ویب پیج پر لاگ ان کرتے وقت برائوزر میں " لاک" کا نشان ضروردیکھیں ۔ جس ویب پر تالے کا نشان نہ ہو اس پر لاگ ان نہ کریں ۔ ویب ایڈرس کا آغاز http سے کیا گیا ہو۔ کونسل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایسی آن لائن مارکیٹ جس کا ویب ایڈرس http سے شروع نہ ہو رہا ہو اس سے اجتناب برتیں کیونکہ وہ کسی ہیکرکی تیار کردہ ویب ہو سکتی ہے ۔ معارف آن لائن مارکیٹنگ کو باقاعدہ لائسنس جاری کیا جاتا ہے جس کا اندراج مارکیٹ کے ویب پیچ پر موجود ہوتا ہے ۔ لائسنس کی تصدیق کرنے کے بعد اس کی شرائط پڑھ لی جائیں تاکہ فریقین کے حقوق محفوظ رہیں ۔ بعض آن لائن مارکیٹ میں جعلی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں جو تجارتی جعل سازی کے زمرے میں آتی ہے ۔ سعودی بینکنگ کونسل نے مزید کہا ہے کہ مملکت میں رہنے والے صارفین احتیاطی طور پر مقامی آن لائن مارکیٹ سے خریداری کریں جن کا باقاعدہ وزرات تجارت میں اندراج ہے اور انہیں اس کا لائسنس بھی جاری کیا گیا ہے ۔ کونسل نے صارفین کو اے ٹی ایم کارڈ  اور اپنے بینک اکائونٹ کی خفیہ تفصیلات  ظاہر کرنے منع کرنے سے منع کیا ہے تاکہ کوئی ہیکران معلومات کو حاصل کر کے انہیں نقصان نہ پہنچائے ۔
مزید پڑھیں:- - - -جعلی اشیاء کے تدارک کیلئے جامع پالیسی بنا ئی جائے ، مجلس شوریٰ

شیئر: