Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینکر پرسن شاہد مسعود کی معافی مسترد

اسلام آباد... سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کے بعد سنسنی انکشافات کرنے والے اینکر پرسن شاہد مسعود کی معافی اور مقدمہ واپس لینے کی پیشکش مسترد کر دی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔شاہد مسعودنے عدالت سے معافی کی درخواست کی۔شاہد مسعود نے کہا کہ وہ اپنا مقدمہ واپس لے لیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اب دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہوگا ۔ انصاف نظر آئے گا۔اب معاملہ معافی پرختم نہیں ہوگا۔جے آئی ٹی رپورٹ کہہ رہی ہے آپ کا دعویٰ درست نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ معافی کا وقت گزر چکا ہے۔پہلے غلط بیانی تسلیم کر کے معافی مانگیں ۔ اس کے بعد دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ آپ کی معلومات درست نہیں غلطی تسلیم کرلیں۔عدالت نے شاہد مسعود کو جے آئی ٹی رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ تحقیقاتی رپورٹ میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے زینب قتل کیس سے متعلق الزامات بے بنیاد قرار دیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم عمران علی کے عالمی مافیا کے رکن ہونے کا الزام ثابت نہیں ہوا او نہ سیاسی وابستگی کا ثبوت ملا۔ ملزم کے 37 بینک اکاونٹس کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔
مزید پڑھیں:زینب قتل کیس، شاہد مسعود کے دعوے بے بنیاد قرار

شیئر: