Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیناسونک پی 100 ، ایلوگا آئی 9 اور رے 700 فروخت کے لیے پیش‎

پیناسونک کمپنی کی جانب سے 3 نئے اسمارٹ فون آف لائن اسٹورز میں فروخت کے لیے پیش کر دئیے گئے ہیں۔ ان اسمارٹ فونز میں پیناسونک پی 100 ، ایلوگا آئی 9 اور رے 700 شامل ہیں۔ تینوں اسمارٹ فونز کو کمپنی نے لانچنگ کے بعد آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔ 2 جی بی ریم کے ساتھ پیناسونک پی 100 کے آف لائن قیمت 6299 ہندوستانی روپے ہیں جبکہ اسے فلپ کارٹ پر 5,999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔اسمارٹ فون میں 5 انچ ڈسپلے ، کواڈ کور پروسیسر 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ، 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔ فون کی بیٹری 2200 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ ایلوگا آئی 9 میں 5 انچ ڈسپلے ، کواڈ کور پروسیسر ، 3 جی بی ریم ، 32 جی بی اسٹوریج ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ ، 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور 2500 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔فون کی قیمت 7799 ہندوستانی روپے ہے۔ ایلوگا رے 700 میں 5.5 انچ ڈسپلے ، آکٹا کور میڈیا ٹاک پروسیسر ، 3 جی بی ریم ، 32 جی بی اسٹوریج ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ ، 13 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور 5000 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔فون کی قیمت 10499 ہندوستانی روپے ہے۔

شیئر: