Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان اور تھریسامے میں اسٹراٹیجک شراکت پر اتفاق

لندن: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے آج بدھ کو برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے ملاقات کی۔ بعد دونوں رہنماؤں کی سربراہی میں سعودی برٹس کونسل برائے اسٹراٹیجک شراکت کی اجلاس ہوا جس میں ولی عہد کے ہمراہ وفد کے علاوہ برطانوی حکام نے شرکت کی۔دونوں رہنماؤں نے باہمی شراکت کو فروغ دینے اور تعاون کی نئی راہوں کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں:مملکت اور برطانیہ خطے میں ایرانی مداخلت روکنے پر متفق ہیں، الجبیر
 مجلس نے اقتصادی، تجارتی، تعلیمی، صحت وثقافت کے علاوہ دفاع کے شعبوں میں شراکت کے مختلف معاہدے کئے۔ خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا نیز انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: